واشنگٹن(آئی این پی)11/9کی پیشگوئی کرنے والے شخص نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے سیارے سے باہر ایلینز کے ثبوت کی تصدیق ہوجائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی فوٹیجز میں بھی خلائی مخلوق کے موجودگی کے دعوٹے کیے جاتے رہتے ہیں، تاہم ابھی تک کسی واضح تحقیق سے معلوم نہیں چل سکا کہ آیا خلائی مخلوق واقعی دنیا کا چکر لگاتے ہیں یا پھر یہ لوگوں کا صرف خیال ہے۔اسی حوالے سے عالمی واقعات کی پیشگوئی کرنے والے ڈیرل انکا نے کہا ہے کہ دوسرے سیاروں پر رہنے والے انسانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے آئیں گے، اور یہ ثابت کریں گے کہ کائنات میں انسان تنہا نہیں ہے۔ڈیرل انکا پیشے کے اعتبار سے ایک لکھاری ہیں ساتھ ہی وہ روحانیت کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں جو مراقبہ کے ذریعے اس بات کی تہہ تک پہنچے ہیں کہ خلائی مخلوق کا ظہور آئندہ 2سالوں میں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ خلائی مخلوق ہمارے سیارے کو نقصان نہیں پہنچائے گی بلکہ یہ اس مصیبت زدہ سیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2026کے آخر یا 2027کے اوائل تک کچھ ایسا بڑا ہوگا جس سے لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہم کائنات میں تنہا نہیں ہیں۔