کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا نے بارڈر گاواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ۔340 رنز کا ہدف کے جواب میں پیر کو میلبرن میں بھارتی ٹیم 155 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ یشسوی جیسوال 84 اور ریشبھ پنت 30 رنز کے ساتھ مزاحمت کرپائے۔ کپتان روہت شرما 9، کے ایل راہل صفر، ویرات کوہلی 5، رویندرا جدیجا 2، نتیش کمار ریڈی ایک، واشنگٹن سندر 5 اور آکاش دیپ 7 رنز ہی بنا سکے۔ پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3،3 جب کہ ناتھن لائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان پیٹ کمنز کو دونوں اننگز میں بیٹنگ اور بولنگ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 474 رنز بنائے تھے ۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 4، رویندرا جدیجا نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی ٹیم 369 رنز پر آؤٹ ہوئی، پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ، ناتھن لائن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔