کراچی ( پ ر)مجلس وحدت مسلمین کا نمائش چورنگی ساتویں روز بھی دھرنا جاری۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ صوبائی حکومت ناکام ہو جاتی ہے تو وفاق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے ۔ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے شہرمیں جاری دھرنوں پر وضاحتی بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کرم کے حالات خراب ہیں مشکلات بڑھ رہی ہیں،عوام کی نظریں پارا چنار میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان پر ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں،وزیر اعظم شہباز شریف پنجاب کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں جب صوبائی حکومت ناکام ہو جاتی ہے تو وفاق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش کے مرکزی دھرنے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن، رضی حیدر سمیت دیگر موجودتھے۔