• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس اسٹریٹ کرائم میں 24 فیصد کمی آئی، کراچی پولیس چیف

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا دعویٰ ہے کہ شہر میں گذشتہ برس کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم 24 فیصد کم ہوا ہے، رواں برس 16 فیصد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں کم ہوئیں گذشتہ برس سے 13 ہزار گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کم چوری اور چھینی گئیں،کراچی، نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا پرچہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل شریف آباد میں ریکور ہونے والی گاڑیاں مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاوید عالم اوڈھو کہا کہ پولیس کارکردگی بھی پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہوئی، رواں برس 2700 سے زائد موٹر سائیکلیں ریکور کی گئی ہیں ۔آج 500 کے لگ بھگ موٹر سائیکل واپس لوٹا رہے ہیں ۔