• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکن ہو تو عوام گھروں سے کام کریں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ کا تین ماہ تنخواہ نہ لینے،ہفتے میں 4دن اورجمعہ کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ۔سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپیل کی ہے کہ ممکن ہو تو عوام گھروں سے کام کریں،وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ میں بھی مکمل طور پر عمل ہوگا، ایندھن کی کمی روکنے کے لئے وفاقی حکومت جو فیصلے کرے گی، لبیک کہیں گے، حکومت سندھ وفاق کے تمام فیصلوں پر عمل کر رہی ہے، مزید اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ کفایت شعاری سے متعلق حکومت سندھ کے اقدامات سے متعلق ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سندھ کابینہ نے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے، ہفتے میں 4 دن کام کرنے جبکہ جمعہ کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید