• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کا دو طرفہ مشق سی گارڈین-4میں شرکت کیلئے کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ یہ مشق 25مارچ تا 2اپریل تک جاری رہے گی۔ آمد پر، پی ایل اے (نیوی) کے جہاز داچنگ کو پاک بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ بندرگاہ تک لایا گیا۔ سی گارڈین مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے، جو علاقائی امن کے لیے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید