• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ہی فیصلے کر رہے ہیں، نیتن یاہو کا ان پر کوئی اثر نہیں، امریکی سفیر

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے اقوام متحدہ میں سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ہی فیصلے کر رہے ہیں، نیتن یاہو کا ان پر کوئی اثر و رسوخ نہیں، کوئی بھی عالمی رہنما صدر پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، قطر حملے کے بعد نیتن یاہو سے معافی بھی منگوائی گئی۔ والٹز نے انکشاف کیا کہ ایران جنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو سخت پیغام دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک والٹز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت پیغام دیا اور واضح کیا کہ فیصلے وہ خود کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید