• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بھارتی نژاد جج منی لانڈرنگ میں مجرم قرار، 10 سال قید کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں بھارتی نژاد جج منی لانڈرنگ میں مجرم قرار، 10سال قید کا سامنا، انتخابی فنڈ ذاتی استعمال خصوصاً گھر کی ادائیگی میں لانے کا الزام ثابت، عدالت جلد حتمی سزا سنائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے بھارتی نژاد جج کے پی جارج کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جیوری نے مجرم قرار دے دیا ہے، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے انتخابی مہم کے لیے جمع ہونے والی تقریباً چھیالیس ہزار پانچ سو ڈالر کی رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرکے ذاتی اخراجات، خصوصاً گھر کی ادائیگی میں استعمال کی۔
اہم خبریں سے مزید