• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، میٹا پر بچوں کو خطرے میں ڈالنے پر 105 ارب روپے جرمانہ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا میں میٹا پر بچوں کو خطرے میں ڈالنے پر105ارب روپے (375 ملین ڈالر)جرمانہ، بچوں کے استحصال اوردیگر نقصانات کا الزام ثابت،جیوری نے میٹا کو صارفین کو گمراہ کرنیکا ذمہ دار قرار دیا۔سوشل میڈیا کمپنی کیخلاف فیصلہ تاریخی ،مزید جرمانوں و سخت اقدامات کا عندیہ، میٹا نے فیصلے کیخلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔امریکہ میں ایک جیوری نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا پر بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے میں ناکامی اور صارفین کو گمراہ کرنے کے الزام میں 375 ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ نیو میکسیکو میں چلنے والے مقدمے میں قرار دیا گیا کہ کمپنی نے اپنے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بچوں کے تحفظ کے حوالے سے صارفین کو گمراہ کیا اور نقصان دہ مواد، بشمول بچوں کے استحصال، کو روکنے میں ناکام رہی۔ ریاست کے اٹارنی جنرل راول ٹوریس نے فیصلے کو بچوں کے تحفظ کیلئے تاریخی کامیابی قرار دیا، جبکہ میٹا نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے اور اپنے دفاع کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید