• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، غیر ظاہر شدہ اثاثوں پر 512 ارب روپے ٹیکس و جرمانے کا تعین

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں غیر ظاہر شدہ اثاثوں پر512ارب روپے ٹیکس و جرمانے کاتعین، پاناما، پیراڈائز اور پانڈورا پیپرز تحقیقات میں بڑی پیش رفت،اہم جائزے مکمل کر لیے گئے تمام کیسز میں کل 14.45کھرب روپے کے ٹیکس اور جرمانے کے مطالبات کیے گئے۔دی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاناما، پیراڈائز اور پانڈورا پیپرز تحقیقات کے ذریعے غیر ظاہر شدہ غیر ملکی اثاثوں پر512ارب روپے (14,636کروڑ بھارتی روپے)کے ٹیکس اور جرمانے کا تعین مکمل کیا ہے، جو بھارت کی تاریخ میں بین الاقوامی مالی دستاویزات سے سب سے بڑی پیش رفت میں شمار ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید