• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ دستاویزات کیس، تازہ ریکارڈز سے کاروباری مفادات کے ٹکراؤ پر خدشات

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ دستاویزات کیس تازہ ریکارڈز سےکاروباری مفادات کے ٹکراؤ پر خدشات ، دستاویزات انتہائی حساس اور محدود حکومتی رسائی کی حامل تھیں، کانگریس رکن جیمی راسکن کا قومی سلامتی خطرات کا اظہار، محکمہ انصاف اور وائٹ ہاؤس نے الزامات مسترد کردئیے، راسکن نے دستاویزات سے متعلق مزید معلومات کا مطالبہ کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ ڈیموکریٹ اور ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے رکن جیمی راسکننے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خارج شدہ خفیہ دستاویزات کیس میں نئے ریکارڈز قومی سلامتی اور ٹرمپ کے نجی کاروباری مفادات کے حوالے سے خدشات پیدا کرتے ہیں۔ ریکارڈز میں ظاہر ہوا کہ 2023 کے ایک میمو کے مطابق کچھ خفیہ دستاویزات ٹرمپ کے کاروباری مفادات سے متعلق تھیں اور دیگر دستاویزات کے ساتھ ملا کر رکھی گئی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید