• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اسکول ایجوکیشن میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن و خواندگی سندھ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ ؂جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام DDOs، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس، پرنسپلز اور سینئر پرنسپلز کی پوسٹنگ و ٹرانسفر پر پابندی لاگو ہوگی یہ پابندی اسکول اسپیسفک بجٹ 26-2025 کی تکمیل تک برقرار رہے گی تاہم ترقی یا خالی آسامی پر تعیناتی کی صورت میں بجٹ استعمال اور عدم استعمال کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا اور یہ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے تصدیق شدہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید