• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایکس سروس مین کی اسرائیل کے ایماء پر ایران پر امریکی حملے کی مذمت

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نےاسرائیل کے ایماء پر ایران پر حالیہ امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلا اشتعال اقدام قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اقوامِ متحدہ چارٹر، جنیوا ،ویانا کنونشنز اور بین الاقوامی قانون کے مسلمہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، جس سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ، اسرائیلی قیادت کے زیرِ اثر اور گمراہ ہو کر ایران کے خلاف ایک غیر قانونی جارحیت کی مرتکب ہوئی ہے، جو ایک غلط تجزیے پر مبنی ہے۔
اہم خبریں سے مزید