اسلام آباد (طاہر خلیل )سپین میں غیر قانونی تارکین وطن کی قانونی حیثیت ، رجسٹریشن کے آغاز سے قبل پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ ، سیکم سے 15ہزار پاکستانیوں کو فائدہ ہو گاجبکہ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسی مجرم یا مطلوب ملزم کو ہر گز پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس میں پاکستانیوں کیلئے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔