• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آسیہ اندرابی کو عمرقید کی سزا مسترد کردی

اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آسیہ اندرابی کو عمر قید، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30،30سال قید کی سزا کا فیصلہ مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہلی عدالت کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی اور بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی عکاسی کرتا ہے، یہ فیصلہ کشمیری قیادت اور حقِ خود ارادیت کی آواز کو دبانے کی ایک اور کوشش ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق سزاؤں سے منصفانہ ٹرائل، عدالتی خود مختاری، عالمی انسانی حقوق کے تقاضوں پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید