• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و ایشیائی بینک میں پاور سیکٹر کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 200 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے،وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام معاہدے پر دستخط کئے گئے ، معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک پاور سیکٹرکیلئے 200 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ترجمان اقتصادی امورڈویژن کے مطابق معاہدے کے تحت ملنے والی رقم پاور سیکٹر کے لئے استعمال کی جائے گی، معاہدے سے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیا ں لیسکو، میپکو اور سیپکو مستفید ہونگی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی منظوری کے بعد سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کئے۔
اہم خبریں سے مزید