• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکا کی مکروہ سیاست ملوث ہے، فضل الرحمٰن سے ایرانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(آئی این پی) مولانا فضل الرحمان نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی دنیا میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکا اور دیگر کی مکروہ سیاست ملوث ہے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔ ایرانی سفیر نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پرانکی صحت و تندرستی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورملاقات میں ایران پاکستان تعلقات، علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ میں جاری ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں اور پاکستان بھر میں شایان شان غزہ یک جہتی مظاہروں کے انعقاد پر سلام پیش کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالم اسلام فلسطینیوں کی حمایت میں مضبوط آواز بلند کرے، خطے کے اہم ممالک پاکستان، ایران، ترکیہ، سعودی عرب اور ملائشیا دفاع غزہ اور اسرائیل کیخلاف ٹھوس اقدامات کریں۔

اہم خبریں سے مزید