نئی دہلی (نیوز ایجنسی) بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی سے ہونے والی محبت میں گرفتار ہوکر اس سے ملنے سرحد پار کرکے پاکستان آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا 30سالہ بادل بابو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا جسے پاکستانی حکام گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام لڑکے کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم لڑکے کا کہنا ہے کہ اسے ایک پاکستانی لڑکی سے فیس بک پر دوستی کے بعد محبت ہوئی اور وہ اسی لڑکی سے ملنے آیا ہے۔