• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کراچی واقعے کی تحقیقات کرائیں، ہر دروازہ کھٹکھٹائینگے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (نیوز ڈیسک) کرم معاہدے کے بعد مجلس وحدت المسلمین نے پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کراچی، اسلام آباد سمیت تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے، اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے، معاہدے پر عملدرآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کراچی میں پرامن دھرنوں پر ریاستی بربریت اور کارکن کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کرائیں، اگر سندھ حکومت خود تحقیق نہیں کرواتی تو ہم انصاف کا ہر دروازہ کھٹکھٹائینگے بے گناہوں کا خون بہاکر انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی۔سینیٹر راجا ناصر عباس نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی مرحوم والدہ بے نظیر بھٹو کے نظریات کا حیا کریں۔ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ مظلوموں کے حق میں بیٹھنے والوں کا شکریہ اداکرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار غزہ کا منظر پیش کررہا تھا، حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے تھے، مسلمان وہ ہوتا ہے ظلم دیکھ کر تڑپ اٹھے۔ گلگت بلتستان میں سخت ترین موسم بھی بھی دھرنے ہوئے، اندرون و بیرون ملک دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پیپلزپارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے،ہفتے کو غذائی اجناس کی پہلی کھیپ پاراچنار جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میں دھرنا شرکاء کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمت دکھائی، پاراچنار کے راستے محفوظ کرنے کیلئے 400نئے اہلکار بھرتی کیے جائینگے۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے نمائش چورنگی دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کا مقصد پاراچنار کی مظلومین کی آواز کراچی سمیت پوری دنیا تک پہچانا تھا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج سے 9 دن پہلے مظلوموں کیلئے دھرنے شروع کئے،سندھ حکومت نے دھرنوں پر بر بریت کی۔ پر امن لوگوں کو فائرنگ کی ایک شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ میدان چھوڑ کر بھاگے نہیں آج بھی کریک ڈاؤن کے باجود موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے دھرنے پر امن تھے۔ ہر جگہ روڈ کھلا ہوا تھا۔ عائشہ منزل پر معصوم بچوں پر تشدد کیا گیا۔ انتظامیہ جھوٹ بولتی ہے ہمارے دھرنوں پر تشدد ہوا۔ 
اہم خبریں سے مزید