• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقرر و تبادلے، ممبر معائنہ کمیشن محب علی پھلپھوٹو وزیراعظم آفس میں تعینات

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ممبر محب علی پھلپھوٹو کو فوری طور پر وزیراعظم آفس میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی خدمات اٹیچمنٹ کی بنیاد پر وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18کی افسر رافعہ حیدر کو تبدیل کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر 2سال کیلئے کی گئی ہے۔ سیکشن افسر منیزہ حامد کو وزارت اُمورِ کشمیر سے تبدیل کرکے نیشنل سکیورٹی ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ٹوکیو اور او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر عاشج لقمان حافظ اپنی تعیناتی کا دورانیہ 18جنوری کو مکمل کریں گے۔ تاہم انہیں 19جنوری سے 17فروری تک رخصت دی گئی ہے۔ رخصت ختم ہونے پر وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے۔ دریں اثناء ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد اور انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر سعید احمد شیخ کو ایم ڈی شالیمار ریکارڈنگ کارپوریشن کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایم ڈی شالیمار ریکارڈنگ کارپوریشن بیرون ملک رخصت پر گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید