• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پی این ایس معاون نے 1ملین ڈالر مالیت ڈالر کی منشیات کی کھیپ ضبط کی۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ منشیات کی مہم میں یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے بحری دفاع اور بحری رستوں پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا مرکزی کردار ہے۔ قوم کو پاک بحریہ کے جوانوں پر فخر ہے۔
اہم خبریں سے مزید