• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 303 افراد قتل

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) 2024، کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مجموعی طورپر 303افراد کو قتل کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال سب سے قتل صدر ڈویژن میں ہوئے جہاں قتل کی 142ایف آئی آرز،پوٹھوہارڈویژن میں 111 اورراول ڈویژن میں 50مقدمات کااندراج کیاگیا۔ سب سے زیادہ قتل ٹیکسلاکے علاقہ میں ہوئے جہاں تھانہ ٹیکسلامیں قتل کے 28 مقدمات درج کئے گئے ،دوسرے نمبر پر تھانہ گوجرخان رہا جہاں26اور تیسرے نمبر پر تھانہ روات میں قتل کے 25مقدمات سال بھرمیں درج کئے گئے ۔ تھانہ سٹی میں قتل کی صرف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ۔گزشتہ سال ضلع بھر میں اقدام قتل کے مجموعی طور پر 560مقدمات درج ہوئے۔ ان میں صدر ڈویژن میں 228 پوٹھوہار ڈویژن میں 176 اور راول ڈویژن میں 156مقدمات کااندراج ہوا۔
اسلام آباد سے مزید