راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) عشرہ اجر رسالت کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر حضرت امام محمد باقر کا یوم ولادت منایا گیا۔سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے علی مسجد میں محفل باقر العلوم سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک سے شدت پسندی، دہشت گردی، بے چینی بدامنی کے خاتمے اور مستقل امن کے قیام کیلئے موسوی امن فارمولے کو عملی شعار بنائے، بیرونی امداد کے بل بوتے پر کام کرنے والے تمام کالعدم گروپوں کو بلا تفریق نکیل ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرم امن معاہدے کی میڈیا پر محض تشہیر کافی نہیں اس پر عملدرآمد بنیادی شرط ہے۔