بیجنگ (اے ایف پی) اقتصادی منصوبہ بندی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے گزشتہ روز کہا کہ چین 2025 میں دنیا کے لیے اپنی معیشت کو کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔چین کے منصوبہ بندی کے ادارے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے حکام نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بیرونی ماحول میں کیسی تبدیلی آتی ہے یا غیر یقینی پائی جاتی ہے، چین کے بیرونی دنیا کے لیے کھلنے کے اقدامات اور عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔این ڈی آر سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ چنکسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے سال میں نظامی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور مزید ایک کاروباری ماحول تیار کریں جو مارکیٹائز ہو، قانون کی حکمرانی کے تحت اور بین الاقوامی ہو،ہم یقینی طور پر بہت سے نئے اقدامات کریں گے۔