اسلام آباد( تنویر ہاشمی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا انٹرنیٹ پر فائر وال لگائی ،کچھ عرصے میں رفتار ٹھیک ہو جائے گی سائبر سکیورٹی ٹھیک نہ ہونے سےپاور سیکٹر انفراسٹرکچر تباہ کیاجاسکتا ہے پنٹاگون کی فائلیں بھی غائب ہو ئی ہیں , ہمارا فرض ہےکہ دفاعی اقدامات کریں ہ اب ہم نے معاشی ترقی کے پروگرام اڑان پاکستان کا موقع ضائع نہیں ہونے دیں گے اور امن و استحکام ، پالیسیوں کےتسلسل اور اصلاحات کے عمل کو یقینی بنا کر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، پاکستان کو 2035تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام اڑان پاکستان کے مطابق بنایا جائے گا، ملکی معیشت کی سمت برآمدات کی جانب کر دیں گے ، چاروں صوبائی حکومتوں اور آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے اڑان پاکستان منصوبے پر دستخط کیے ہیں اور اس سے اتفاق کیا ہے، وفاقی وزیر نے اوورسیز پاکستانیوں کو اڑان پاکستان منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔