• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو، شعبہ فارمیسی کے داخلہ ٹیسٹ، 1750 امیدوار شریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فارمیسی کے انٹری ٹیسٹ میں 100نشستوں کے لیے 1750 امیدواروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق،شعبہ فارمیسی 5سالہ ڈگری پروگرام کے لیے صوبے بھر سے 2678 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے 1750کو اہل قرار دیا گیا۔ "ٹیسٹ میں بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس اور انگلش کے سوالات شامل تھے۔ داخلے 70 فیصد اوپن میرٹ اور 30 فیصد سیلف فنانس پر دیے جائیں گے،" فارمیسی انٹری ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے فارمیسی گریجویٹس پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید