• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے کسی سفیر نے کبھی نہیں کہا سی پیک رول بیک کریں، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری امریکہ کے سفیروں سے ملاقات ہوئی کسی نے کبھی نہیں کہا کہ سی پیک کو رول بیک کریں اس لیے کہ جیو پالیٹکس میں سی پیک اتنا بڑا کردار ادا نہیں کرتا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمارے چین سے تعلقات امریکہ کا پانسہ پلٹ دیں گے کیوں کہ ہم بہت چھوٹے کھلاڑی ہیں ہم چاہتے ہیں امریکہ اور چین سے اچھے تعلقات برقرار رکھیں،چینی ناراض نہیں ہیں لیکن حالیہ واقعات مین ان کو تشویش ضرور ہوئی ہے جو ایک فطری عمل ہے، اگر آپ نے معاشی ایجنڈے کو کامیاب کرنا ہے تو ضروری ہے سیاسی استحکام ہو اس لیے ہم مذاکرات میں سنجیدہ ہیں لیکن کیا حکومت عمران خان کو چھوڑ سکتی ہے ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ کسی ڈپٹی کمشنر کے آرڈر کے تحت نظر بند نہیں ہیں ان کی گرفتاریاں کیسز میں ہیں اور اس کا راستہ عدالت ہی ہے۔آج فوج کے خلاف ”را“ مہم نہیں چلا رہی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم مہم چلا رہی ہے کیا کوئی ملک اس کی اجازت دے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کو سنجیدگی سے لینا ہوگا 2047 ایک حقیقت ہے اس وقت دو ملک آزادی کی خوشیاں منارہے ہوں گے اور ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی کا بیانیہ کیا ہوگا اور ہمیں ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل میں اپنے بیانیہ سے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے۔ اُڑان کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان ماضی میں تین اُڑانوں میں کریش کرچکا ہے سب سے پہلے ہم نے اُڑان بھری 1960 میں جب کہا جاتا تھا کہ جاپان کے بعد اگلا جاپان ایشیا میں پاکستان ہوگا۔ 65 کی جنگ نے ڈی ٹریک کردیا۔ دوسری اُڑان ہم نے بھری جب 90-91 میں نوازشریف نے اقتصادی اصلاحات متعارف کرائیں اور انہیں اصلاحات کو بھارت نے بھی بورو کیا من موہن اس وقت وزیر خزانہ تھے کامن ویلتھ سمٹ پر انہوں نے کہا کہ جو آپ نے کیا ہمیں بھی بتائیں ہمارے کاروباری لوگ کہہ رہے ہیں جو پاکستان کر رہا ہے وہ یہاں بھی ہونا چاہیے پھر دو سال بعد ہماری حکومت برطرف کر دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید