راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5 لڑکیوں کو اغواکرلیاگیا، تھانہ نصیرآباد کومحمد حسنین طارق نے بتایا کہ میری بہن(ت) نے والدہ کو بتلایا کہ کام کے سلسلے میں باہر جا رہی ہوں جو تاحال واپس نہ آئی ہے۔ تھانہ آراے بازار کو ناصر عظیم نے بتایا کہ سائل نے 24دسمبر کو ملائشین نیشنل لڑکی مسماۃ ڈیزی آکیلا سے شادی کی ،گزشتہ روزمیں اپنی والدہ کے علاج معالجہ کی غرض سے اپنی بیوی کو اپنے ہمراہ لے گیا جس نے 10 تولہ کے طلائی زیورات بھی پہن رکھے تھے جب میں والدہ کے ساتھ سی ایم ایچ میں ڈاکٹر کے کمرہ میں گیا تو میری بیوی نامعلوم شخص کے ساتھ اغوا و زنا کاری کی غرض سے فرار ہو گئی ۔تھانہ ائرپورٹ کو قیصر محمود نے بتایا کہ مجھے میرے تایا زاد بھائی نو ید ا کبر نے مجھے کال کی کہ میرے گھر کے باہر کار کھڑی ہے اور گھر کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں جس پر میں 10 منٹ میں گلی پہنچا تو دروازے سے محمد اکرم اورحسنین باہر نکل رہے تھے اور حسنین نے میری بیوی (س)کو بازو سے پکڑ رکھا تھا اور زبردستی اسے گاڑی میں ڈال دیا۔تھانہ گوجر خان سے (م) اورتھانہ چونترہ سے رقیہ بیگم کی بیٹی (ع) بی بی بعمر 27سال اغوا ہو گئی۔