راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے11 ملزموں کو گرفتار کرلیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا،اس دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 11 ملزمان نعیم، وقار، صداقت، اکرم، عبدالغفور، حسیب، فرہاد، نذیر،عمر، عنایت اور سجاد کو گرفتار کرلیا،دریں اثنا سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔