• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورگاہ کے علاقہ میں نوجوان کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں نوجوان کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیاگیا، تھانہ مورگاہ کو رئیس احمد نے بتایا کہ میں اپنے بھائی طاہر محمود کے ہمراہ نزد پلی سٹاپ اپنی گاڑی میں جارہاتھاکہ کسی کام سے گاڑی روک کر میں نیچے اترا اسی اثناء میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جھامرہ والی سائیڈ سے آیا جس نے مجھے موٹرسائیکل سے ہٹ کیا اور مجھ پر طنز کرکے کہاکہ مزہ آیا ہے موٹرسائیکل بھگا لیا جس کو میں نے راولپنڈی بورڈ کی طرف جاتے دیکھا تھوڑی دیر بعد میں اپنے بھائی کے ہمراہ وہاں پہنچا تو وہی لڑکا وہاں کھڑا تھا جس سے میں نے کہا کہ تم نے مجھے موٹرسائیکل ہٹ کیا اور معذرت کے بجائے طنز کر کے بھاگ آئے جس پر مذکورہ لڑکے نے گالم گلوچ شروع کردی اور میرے دست وگریبان ہو گیا میرا بھائی طاہر چھڑوانے کے لیے گاڑی سے نیچے اترا تو مذکورہ ملزم نے جس کانام ذیشان علی ولد محمد نذیر معلوم ہوا اپنی جیب سے تیز دھار چاقو نکالا اورپہلا وارباارادہ قتل میرے بھائی طاہر پر کیا جو اسے زیر ناف بائیں طرف لگا اور ساتھ ہی اس نے دوسرا وار کیا جو بائیں بازو کی کہنی کے قریب لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گرگیا پھر مذکورہ ملزم نے مجھ پر وار چاقو کیا جو میں نے اپنے آپ کو پیچھے ہٹا کر بچایا اسی اثناء میں لوگ اکھٹے ہو گئے جنہوں نے ہماری جان چھڑوائی بصورت دیگر یہ شخص ہم دونوں کو جان سے مار دیتا ،پولیس کے مطابق زخمی طاہر ازاں بعددم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید