راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس انسدادرابری وڈکیتی یونٹ نے گھر یلو چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب سابقہ ریکا ر ڈیا فتہ بین الصوبائی منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے نقدی، قیمتی مو با ئل فون، لیپ ٹا پ اور دیگر مال مسروقہ بر آمد ہوا، گرفتار ملزمان کی شنا خت خا ن اور نیئر عباس کے ناموں سے ہوئی ، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اسلام آ باد، راولپنڈی اور پنجا ب کے دیگر اضلاع میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے وسائل بروئے کار لارہی ہے۔