کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ اے قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ میں نیشنل بینک ، پاکستان کسٹمز، ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان ایئر فورس سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹر فائنلز میں نیشنل بینک نے پاک رینجرز ، کسٹمز نے نیوی ، ماڑی پیٹرولیم نے واپڈا ، ایئر فورس نے آرمی کو شکست دی۔