• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا اصولی فیصلہ، کئی وزرا کو فارغ کرنیکا امکان

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور مبینہ طور پر ناقص کارکردگی کے حامل متعدد وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اس حوالے سے بعض وزرا کے نام بھی زیر گردش ہیں تاہم صوبائی حکومت اور تحریک انصاف کے ذرائع تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے.

 ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کی قیادت نے عوامی شکایات اور مختلف محکموں کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا ہے جبکہ اس ضمن میں تحریک انصاف کی اندرونی خود احتسابی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے تمام صوبائی وزرا ، مشیروں اور معاونین کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے اور 30جنوری تک اپنے محکموں سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کا تحریری جواب جمع کرانیکا حکم دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید