نارروال (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سنگین جرائم میں ملوث ہے ،عمران خان 50ارب چوری کا تسلی بخش جواب دینگے تو رہا ہونگے، بیرونی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہمیں متحد رہنا ہوگا، امن ، استحکام اور ترقی کے تسلسل کو برقرار کھنا ضروری ہے، اڑان پاکستان منصوبہ معیشت کو نئی سمت دے گا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن سے سیالکوٹ پھاٹک تک رابطہ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے عوامی منصوبے بند کر کے مہنگائی اور بدحالی دی، مسلم لیگ ن پاکستان کو ترقی، روزگار اور خوشحالی دے گی، موجودہ حکومت کا اڑان پاکستان منصوبہ 2029 تک پاکستان کو تیز ترین ترقی کرتی معیشتوں میں شامل کرے گا۔