کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ آفس قائم کر دیئے جن کا افتتاح آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئے پاسپورٹ آفس نادرا میگا سینٹر ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹرز ناظم آباد اور سائٹ میں ہی پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر فائیو سٹارچورنگی اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی (سائٹ) میں شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔