راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) صدر پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان نے کہا ہے کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا دن ہے۔ مقبوضہ وادی کے کشمیری عوام کواور مہاجرین جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادی ملنا چاہئیے،اقوام متحدہ کو اپنی ہی قراردادوں پر عمل کر نے سے قاصر ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی بن چکا ہے، ایک طرف فلسطین میں مظالم پر امریکہ اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے بارے اپنی ہی قراردوں پر عمل کروانے کی جرات نہیں ہے۔