• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کوگرفتار کرکے 48لیٹر شراب برآمد کرلی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کوگرفتار کرکے 48لیٹر شراب برآمد کرلی ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم کامران سے 20لیٹر شراب، ملزم اورنگزیب سے 4لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم حمزہ سے 5لیٹر شراب، ملزم نجیب سے 5لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم کامران سے 6لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم محمد مصطفی سے 5لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم دلبر علی سے 3لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے 3کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم حبیب سے ایک کلو 850گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے ملزم افتخار سے ایک کلو 300گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسلام آباد سے مزید