اسلام آباد (رپورٹ/حنیف خالد)چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد علی ریاض ملک کی ہدایت کے مطابق لاہور کے بعد بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال (BTIH) کراچی نے اپنا پہلا ٹرانس کتھیٹر آورٹک والوامپلانٹیشن (TAVI) پروسیجر کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جو کارڈیولوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔یہ پروسیجر 2 جنوری 2025 کو معروف عالمی کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر یاسر پراچہ نے انجام دیا۔ بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل کراچی TAVI پروسیجر کرنے والا تیسرا پرائیوٹ اسپتال ہے جبکہ سندھ بھر میں پانچواں ہسپتال ہے جہاں اب ٹی اے وی آئی کی سہولت دستیاب ہے۔ ٹی اے وی آئی پروسیجر ایورٹک اسٹینوسس کے شکار مریضوں کے علاج کے لئے انقلابی طریقہ ہے جس میں روایتی اوپن ہارٹ سرجری کئے بغیر خراب آیورٹک والو کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ یہ جدید تکنیک نہ صرف ریکوری کے مرحلے کوکم وقت میں مکمل کرتی ہے بلکہ کئی پیچیدگیوں کو بھی آسان کرکے خطرے کو کم کرتی ہے جس سے مریض کے والو کی تبدیلی کاقدرے آسان اور موئثرحل ہے۔ بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال لاہور پہلے ہی 2018 سے ٹی اے وی آئی پروسیجر باقاعدگی سے سرانجام دے رہا ہے اور اب تک 27سے زائد پروسیجرز کئے جا چکے ہیں اور اب اس پروسیجر کی کامیاب تکمیل کے ساتھ بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کراچی نے بھی امراضِ قلب کے شعبے میں اپنی ساکھ مذید مستحکم کر لی ہے۔