اسلام آباد (محمد صالح) وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو غیر معمولی طور پر مصروف دن گزارنے کے بعد شام کو اسلام آباد واپس آگئے۔ وہ آج (جمعرات ) کواہم اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔ معلوم ہواہے کہ وہ پرسوں (ہفتے) دوبارہ کراچی کے مختصر دورے پر جائیں گے جہاں صوبے کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار اور متعدد وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ اس تقریب میں وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کئی دوسری اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں ہونگی۔