اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں عدالت عظمی کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی۔ پروموشن کمیٹی کے ممبران میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ڈیپارٹمنٹل سلیکشن شامل ہیں۔