• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ریور روڈ، واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے کے باعث ٹریفک جام ہو گیا، ذمہ دارڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے واٹرٹینکر تحویل میں لے لیا ہے،پولیس کے مطابق متوفین کی شناخت 44 سالہ جمیل اور 30 سالہ اکبرکے ناموں سے ہوئی ہے ،جو ساکران کے رہائشی اور آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں، شارع فیصل نرسری پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی،متوفیہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،خاتون کی عمر 45 سال کے قریب ہے،شہر میں ٹریفک حادثات تھمنے میں نہیں آ رہے،گزشتہ برس بھی 800 کے قریب شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے، علاوہ ازیں ملیر سعود آباد نجی اسپتال کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی، سائٹ ایریا ہارون آباد عوامی کانٹا کے قریب فٹ پاتھ سے 40 سالہ نا معلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا،توفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید