کراچی( افضل ندیم ڈوگر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے امیگریشن سیل نے کراچی ایئرپورٹ سے مختلف مالک جانےوالے 35مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق، مسافر محمد سلیم، روشن جمیل، عبدالغنی چانڈیو، سہیل اسد، سلمہ، بابر علی، علی خان، صابر شاہ، محمد جازل، ملک مشیر احمد، ناصر اقبال، محمد زاہد الدین، عبدالغفار، زرقا عباسی بیگم، اسنات اور مسکان کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخرابات کیلئے مناسب رقوم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ راجہ علی رضا حسن علی عبدالرحمن کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے اف لوڈ کیا گیا۔ ایات مختار کرن مبین کو متحدہ عرب امارات ٹورزم ویزے پر جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر اف لوڈ کیا گیا ٹمپریری ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے مسافر ندیم علی کو ویزا پروٹیکٹر سٹیمپ نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا۔ محمد عمران، شاہ اعجاز احمد، نور محمد اور مرزا محمد شریف کو پرسنل وزٹ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔ حکام کے مطابق خیراں کو فیملی وزٹ ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر سعودی عرب جاتے ہوئے پرواز سے اتارا گیا۔ محمد نذیر کو ٹورزم ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔ محمد نبیل کو ٹورزم ویزا پر اور سید محمد علی کو ورک ویزہ پر آذربائیجان جاتےہوئے مناسب دستاویزات اور ویزا پروٹیکٹ نہ ہونے پر پرواز سے اتارا گیا۔ محمد شکیل، محمد ایوب اور علی محمد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ رجب علی رضا، حسن علی اور عبدالرحمن کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے ویزہ سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ ندیم علی کو عارضی ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے پروٹیکٹر نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق اس سے قبل 24گھنٹے کے دوران 42افراد کو مختلف ممالک سے بے دخل کرکے کراچی بھیجا گیا ۔ کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ممالک کو جاتے ہوئے مزید 21افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔ جنوری میں اب تک ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی تعداد 500سے زائد ہے۔