کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک آج عارضی طور پر بند رہے گا.
ترجمان ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق 10 جنوری 2025 کو (آج)دن 12بجے سے شام 6بجے تک سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف عارضی طور پر بند رہے گا.
ٹریفک پولیس کے مطابق وہ مسافر حضرات جو شارع فیصل سے آئی آئی چند ریگر روڈ کی جانب جانا چاہتے ہیں وہ فوارہ چوک سے براستہ دین محمد وفائی روڈ سے جاسکتے ہیں اورایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جاسکتے ہیں۔
اسی طرح آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے حضرات شاہین چوک، سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کرتے ہوئے لکی اسٹار کی جانب جاسکتےہیں نیز ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدر روڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔