• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی کا محکمہ انجینئرنگ، پہلی ششماہی کے 3 ارب کے فنڈز بروقت خرچ نہ کرسکا

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انجینئرنگ ڈسٹرک اینول ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملنے والے 3 ارب روپے کے فنڈز بروقت خرچ نہ کر سکا جس کے باعث جنوری تا مارچ 2025 کی ششماہی کےڈیڑھ ارب روپے کی رقم حکومت سندھ سے ملنے میں تاخیر کا خدشہ پید ہو گیا ہےاگر محکمہ انجینئرنگ نے کارکردگی نہ دکھائی تو اس کا اثر چوتھی سہ ماہی کی گرانٹ پر بھی پڑ سکتا ہےباخبر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں میئرکراچی مرتضیٰ وہابنے محکمہ انجینئرنگ کے افسران سےفنڈز بروقت استعمال نہ کرنے پر سخت باز پرس کی اور انہیں شہر کی جاری اے ڈی پی اسکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی کل 455 اسکیموں پر کام جاری ہےجن میں گزشتہ سالوں کی اسکیمیں بھی ہیں ذرائع نے بتایا کہ اگر ملنے والے تین ارب روپے خرچ ہوجاتے تو350 اسکیمیں مکمل ہو جاتیں اور بقیہ ملنے والے تین ارب سے نئی اسکیمیوں پر کام کیا جا سکتا ہےواضح رہے چند دن پہلےنئے ڈائریکٹر جنرل طارق حسین مغل کی تعیناتی عمل میں آئی ہےاس سے پہلے گزشتہ ڈھائی سال سے اظہر حسین شاہ تعینات تھے جنہیں اب حکومت سندھ نے فناننس ڈپار ٹمنٹ کےپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ میں سینئر دائریکٹر تعینات کیا ہے ان کے دور کی متعدد اے ڈی پی اسکیمیں مکمل نہیں ہو سکی ہیں جبکہ گزشتہ بارشوں میں نئی بنائی گئی بعض سڑکیں بارشوں میں تباہ ہو گئی تھیں جس پر شہریوں اور مختلف سیاسی جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید