• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ زیادہ سردی پڑنے سے پانی کے پائپ اس وجہ سے پھٹ جاتے ہیں کیونکہ پانی کا درجہ حرارت جب 4Cسے کم ہو جائے تو وہ پھیلنے لگتا ہے۔

٭ چاند پر بھی دن رات ہوتے ہیں، چاند کا ایک دن اور ایک رات ہمارے دو ہفتوں کے برابر ہوتے ہیں۔

٭ سورج سے نکلتے ہی روشنی ہم تک نہیں پہنچتی بلکہ اسے زمین تک پہنچنے کیلئے تقریباً ساڑھے آٹھ منٹ لگتے ہیں۔

٭ سوڈیم ان دھاتوں میں سے ایک ہے جوپانی سے ٹکراتے ہی جل اٹھتی ہیں۔ شعبدہ باز اس دھات کو اپنے جادو میں استعمال کرتے ہیں۔

٭ زمین کا ماحول بنیادی طور پر نائٹروجن (78%) اور آکسیجن (21%) پر مشتمل ہے۔

٭ سانس لینے کا عمل گلوکوز اور آکسیجن کو توانائی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں تبدیل کرتا ہے۔

٭ پہلا وائی فائی نیٹ ورک 1991 میں ہوائی یونیورسٹی میں قائم کیا گیا تھا۔

٭ ایٹم کے نیوکلئس میں پروٹان اور نیوٹران ہوتے ہیں۔