کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کیلئے آئندہ انٹرنیشنل وائٹبال سیزن بھی کافی مصروف رہے گا۔لگاتار سیریز کے بعد بھی پاکستان ٹیم اس سال صرف دو ٹیسٹ میچز ہی کھیل سکے گی۔ رواں سال پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے بعد پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ہمراہ اپنی سر زمین پر سہ ملکی سیریز کھیلے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے فوری بعد گرین شرٹس نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد مئی میں بنگلہ دیش کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔ جولائی میں پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز جائے گی ، واپسی کے فوری بعد افغانستان سے ہوم سیریز کھیلے گی۔ ستمبر میں گرین شرٹس ایشیا کپ میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیموں کی میزبانی کی جائے گی۔