پشاور(وقائع نگار) مزدور اتحاد نے 13 جنوری کو کیپٹل میٹروپولیٹن میں کالی پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال کا اعلان کردیا ʼمزدوراتحاد نے 13 جنوری کو اجلاس بھی طلب کرلیا ڈی جی کیپٹل میٹروپولیٹن کی طرف سے مزید دو د ن پیر اور منگل تک تنخواہیں ملنے کی یقین د ہانی کرائی گئیں ʼ ʼ 10 جنوری 2025 کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد مزدور اتحاد نے ڈی جی کیپٹل میٹروپولیٹن سے مزدور اتحاد یونین کے چیئرمین قیصر باچہ ʼسرپرست اعلی ریاض خان کا عہدیداروں اور و رکروں جس میں صد ر شاہد مغل ʼ جنرل سیکرٹری فضل محمود ʼ صاحبزادہ بدر منیر ʼ حنیف خانʼ امدادخان ʼاقبال خانʼ ارباب امین حیدر ʼ ʼ طارق جمال ʼ غفار خان ʼ ذیشان تسلیم ʼبلال فیض ʼ ہلال خان ʼفیاض اور د یگرکے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سید وقاص علی شاہ سے تنخواہوں اور پنشن کے سلسلے میں ملاقات کیں اس دوران مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے ڈی جی کو بتایاکہ ملازمین اور پنشنر زمیں بے چینی پھیلی ہوئی ہیں کیونکہ 10 جنوری تک انکو تنخواہیں اور پنشنز نہیں ملی جس پر انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔