لودھراں(این این آئی)پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 6 ماہ قید،5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل بہاولپور منتقل کردیا۔ لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کی رہائشی شکیلہ بی بی نے اپنے شوہر محسن کے خلاف بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے خلاف سول کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔ کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جج فیملی کورٹ طاہرہ شہزاد خان نے بغیر اجازت شادی کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم محسن کو 6 ماہ قیداور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔عدم ادائیگی پر جرمانے کی صورت میں مجرم کو 2 ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔