اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے تنازعات کے حل کیلئے متبادل مصالحتی طریقہ کار کے تحت فرائض کی انجام دہی کیلئے 31وکلاء اور ماہرین کی بطور ثالث ایکر یڈیشن کرلی ہے۔ یہ ایکر یڈیشن آلٹر نیٹو ایکر یڈیشن ر یزولوشن (ایکر یڈیشن ) رولز2023کے تحت کی گئی ہے۔ اس کی منظو ری ایکریڈیشن کمیٹی نےچھ جنوری 2025کے اجلاس میں کی گئی جس کے بعد ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیاگیا ۔ ا ن وکلاء میں عاصم آ فریدی ایڈووکیٹ ۔ انجئنر ایڈوکیٹ ثنا ء اللہ خان (سابق ممبر انجئرنگ سی ڈی اے ) عبیر نثار۔ حمزہ عدیل ایڈووکیٹ۔ عدیل احمد ایڈڈوکیٹ ۔ حسن شہزاد ایڈدوکیٹ ۔ احمد اقبال ایڈوکیٹ۔ جہانزیب درانی ایڈوکیٹ ۔ اختر محمود راجہ ایڈوکیٹ ۔ جمال شاہ۔ ارشد محمود کیانی ایڈوکیٹ ۔ کامران عبد اللہ ۔ عا ئشہ ا حمد ایڈوکیٹ۔ خواجہ اظہر رشید ایڈوکیٹ ۔ اظہر اقبال ایڈوکیٹ۔ محمد عابد ایڈوکیٹ۔ ڈاکٹر فاخرہ رضوان ایڈوکیٹ۔ محمد بلال خان ایڈوکیٹ۔ ڈاکٹر ملک جواد فیصل۔محمد جا وید۔ سالار علی کیانی بیرسٹر۔ محمد معیز خالد امیر ایڈوکیٹ۔ شرافت علی چوہدری ایڈوکیٹ۔ محمد امی ایڈوکیٹ۔سید صبی الحسن ایڈوکیٹ۔ مظفر احمد مرزا ایڈوکیٹ۔ صبا بتول ممتاز ایڈوکیٹ ۔ رضا ء اللہ خان ایڈوکیٹ ۔ تانیس فاطمہ ایڈوکیٹ ۔ نور رحمنٰ اور زین العابین ہاشمی شامل ہیں۔نوٹیفیکیشن سیکرٹری قانون و انصاف۔ رجسٹرار اسلام آ باد ہائی کورٹ اور چیمبرز کو بھی بھیج دیاگیا ہے۔