• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری، غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے نئے بلڈنگ بائی لاز جاری

راولپنڈی(راحت منیر)ضلع مری میں بے ہنگم اور غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے نئے بلڈنگ بائی لاز2024-25جاری کردئیے گے ہیں۔جو بائی لاز2022کی جگہ لیں گے۔بلڈنگ پلان کی سکروٹنی کیلئےپانچ رکنی کمیٹی ہوگی۔جس کے کنوینر ڈپٹی کمشنر مری ہوں گے۔اے سی متعلقہ،سی او مری،ایم او پلاننگ مری اور ایک کسی بھی محکمہ کا نمائندہ شامل ہوگا۔جبکہ بلڈنگ پلان کی منظوری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ(کنوینر)کی سربراہی میں گیارہ رکنی کمیٹی دیا کرے گی۔جسے سکروٹنی کمیٹی کیس بھجوائے گی۔دس رکنی نشاندہی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔جس کے کنوینر اے سی ،سیکرٹری سی او مری ہیں۔جنگلات،ریونیووغیرہ کے نمائندے ممبرز ہوں گے۔9 مختلف قسم کے این او سی لازمی قرار دئیے گے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید